مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور اس کے باپ،ماں اور بھائی تین افراد کو زخمی کر دیا

جمعہ 25 جولائی 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور اس کے باپ،ماں اور بھائی تین افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس مقتول اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ داودخیل کے محلہ بہرام خیل کے ڈاکٹر فیاض نماز ادا کرنے مسجد گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران گھر کا دروازہ کھٹکانے پر نوجوان مدثر ممتاز نے دروازے کھولا تو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل اور اس کے باپ، ماں اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔

پولیس تھانہ داودخیل نے مقتول کی نعش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر داودخیل منتقل کر دیا جہاں شدید زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔