ڈی پی او کولئی پالس کوہستان کی زیر صدارت پبلک لیزان کمیٹی کا اجلاس، پولیس و عوام کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے بارے گفتگو

جمعہ 25 جولائی 2025 14:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئی پالس کوہستان امجد حسین کی زیر صدارت پبلک لیزان کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ عمائدین، پبلک لیزان کمیٹی اراکین اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق اس موقع پر عوامی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور پولیس و عوام کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے کے لئے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ممبران کو پولیس ایکٹ کے تحت دیئے گئے اختیارات اور ذمہ داریوں کے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ڈی پی او امجد حسین نے شرکاکو یقین دلایا کہ پولیس ہر وقت عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی معاشرے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ پبلک لیزان کمیٹی کے اراکین نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں ڈی پی او نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عوامی شراکت کو پولیسنگ کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :