ایس پی حویلیاں ڈویژن کی زیر صدارت سرکل حویلیاں اور گلیات کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کا اجلاس ،جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعہ 25 جولائی 2025 15:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق کی زیر صدارت سرکل حویلیاں اور گلیات کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں جرائم کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں جرائم کی بیخ کنی، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور تھانہ کلچر میں بہتری کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس پی حویلیاں ڈویژن نے پولیس افسران کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانت داری اور جانفشانی سے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :