صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے گھوٹکی میں ٹک ٹاکر کے قتل کا نوٹس لے لیا

جمعہ 25 جولائی 2025 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے گھوٹکی میں ٹک ٹاکر کے مبینہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد فوری رپورٹ ارسال کی جائے ۔واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔خواتین کے ساتھ بدسلوکی، قتل و غارتگری کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں علی نامی شخص کو مبینہ طور پر اپنے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا

متعلقہ عنوان :