نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 25 جولائی 2025 16:33

نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز  کا فائنل  ..
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل میچ (کل )ہفتہ کو ہرارے سپورٹس کلب ،ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شامل میزبان زمبابوے ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل تینوں ٹیموں نے اپنے اپنے چار، چار میچز کھیل لئے ہیں جس کے بعد ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے چاروں میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہونے پر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے چار میں سے 2 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ دو میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرناپڑا تاہم وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہونے کے باعث فائنل میں پہنچ گئی۔

میزبان زمبابوے کی ٹیم چار میچز میں کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔یوں ناقابل شکست نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل میچ 26جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب ، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :