جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

مانچسٹر ٹیسٹ میں جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیل کر تین بلے بازوں سے آگے نکل گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 جولائی 2025 11:27

جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2025ء ) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔ 
جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔ 
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔

اگلی ہی گیند پر کور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔

(جاری ہے)

 

بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ 
جس وقت انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔ 
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے مزید 2512 رنز درکار ہیں۔ 
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر روندرا جدیجہ کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔