Live Updates

ملک تب تباہ ہوتا ہے جب نااہل لوگ اہم عہدوں پر بٹھا دئیے جائیں : عمران خان

محسن نقوی کی وجہ سے آج ہماری ٹیسٹ ٹیم 9ویں نمبر پر پہنچ چکی، جب ایسے نااہل بٹھائے جائیںگے تو کھیلوں سمیت ہر شعبے کا یہی حال ہوگا : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 جولائی 2025 12:32

ملک تب تباہ ہوتا ہے جب نااہل لوگ اہم عہدوں پر بٹھا دئیے جائیں : عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جولائی 2025ء ) سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت تباہ ہوتا ہے جب نا اہل شخص کو اس پر بٹھا دیا جائے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالا جیل میں بات کرئے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر ملک اور محسن نقوی کرکٹ سنبھال کر بیٹھ گیا ہے- ان کی اہلیت کیا ہے؟۔

 
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی وجہ سے آج ہماری ٹیسٹ ٹیم نویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ جب اس طرح کے نااہل بٹھائے جائیں گے، تو کھیلوں سمیت ہر شعبے کا یہی حال ہوگا۔ 
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تباہ تب ہوتا ہے جب نااہل لوگ اہم عہدوں پر قابض کر دئیے جائیں۔ یہ بہت خطرناک ہوتا ہے کہ کسی کو بغیر اہلیت صرف طاقت کے زور پر اداروں پر مسلط کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

 
 
واضح رہے کہ  محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم شرمناک شکستوں کے انبار لگا رہی ہے، امریکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر، پاکستان کرکٹ کے زوال نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر دیا۔ 
اس سے قبل گزشتہ برس بنگلہ دیش پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دے چکا، یوں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں پاکستان نے ایک اور شرمناک شکست اپنے نام کر لی، محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا سے شکست کھا چکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان کو شکست ہو چکی، پاکستان ہوم گراونڈ پر کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہا، جبکہ ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری نمبر ملا۔

 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات