سمبڑیال پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار ،5 کلو 2 سو گرام منشیات برآمد

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سمبڑیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے5 کلو 2 سو گرام منشیات برآمد کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گشت کے دوران مخبر کی اطلاع پر ایک شخص کو نہر کی پٹڑی ملکھانوالہ ڈسکہ روڈ پر مشکوک جان کر پکڑ لیا جو کہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کررہا تھا ، دوران تلاشی کندھے پر موجود کالے رنگ کے بیگ میں دو ڈھیلوں میں چرس برآمد ہوئی جس کا کل وزن 5 کلو 2 سو گرام تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اور برآمدگی کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :