Live Updates

مچھ بولان میں شدید بارشوں سے متاثرہ چارانچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن بحال کردی گئی ،ترجمان سوئی سدرن گیس

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) مچھ بولان میں شدید بارشوں کے باعث چارانچ قطر کی مرکزی ایم ایس گیس پائپ لائن 60 میٹر کی لائن بحال کردی گئی ہے یہ بات جمعہ کےروزترجمان سوئی سدرن گیس کے جاری کردہ بیان میں کہی گئی انہوں نے کہا کہ 20 جولائی 2025 کو مچھ میں ہونے والی شدید بارش کے باعث 4 انچ قطر کی مرکزی ایم ایس گیس پائپ لائن کا 60 میٹر طویل حصہ بولان ندی کے مرکزی مقام پر بہہ جانے کے سبب شدید متاثر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کی تکنیکی ٹیموں نے پانی کے بہاؤ میں کمی کا انتظار کیا، اور جیسے ہی حالات سازگار ہوئے، ہماری ٹیموں نے مرمتی کام کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔اورگیس کی فراہمی بالآخر آج بروز جمعہ، 25 جولائی 2025 کو دوپہر 1:00 بجے ایس ایم ایس مچھ پر معمول کے پریشر کے ساتھ بحال کر دی گئی ہے اس سلسلے میں ادارہ مچھ کے معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :