چینی صدر کا روسی مسافربردار طیارے کے حادثے پر روسی صدر کو تعزیتی پیغام

جمعہ 25 جولائی 2025 22:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو روسی مسافربردار طیارے کے حادثے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔