چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز ٹریک بند، سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی

جمعہ 25 جولائی 2025 20:20

دیامر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) دیامر کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہے تاہم چلاس روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقام پر بند ہے، سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق جو نوجوان ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے جبکہ خواتین، بوڑھے اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق سیلاب سے فیری میڈوز میں تقریبا 200کے قریب بکریاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :