Live Updates

پنجاب بھر میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

6 لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ ، 28 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے ،5619 افراد گرفتار وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف زیر ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں‘سیکرٹری پرائس کنٹرول تمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاں کر رہے ہیں‘ ڈاکٹر احسان بھٹہ

جمعہ 25 جولائی 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی،گراں فروشی پر 28 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے گئے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق 5 ہزار 619 افراد گرفتار جبکہ 35 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، 32 ہزار 297 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 1186 افراد گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے،42 افراد گرفتار ،1 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے، علاؤہ ازیں چینی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر 3345 افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، مصنوعی مہنگائی کرنے پر 191 افراد گرفتاٹ،24 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف زیر ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، تمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات