Live Updates

ڈپٹی کمشنر گلگت کا سیلاب سے متاثرہ واٹر چینلز کا دورہ، بحالی کے احکامات جاری

جمعہ 25 جولائی 2025 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے سب ڈویژن دنیور میں سیلاب سے متاثرہ تین بڑے واٹر چینلز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایکسئین بی اینڈ آر گلگت ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دنیور، محمد آباد اور سلطان آباد کے واٹر چینلز کا معائنہ کیا اور عمائدین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ چینلز کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔ ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ کو فوری طور پر بحالی کے اقدامات اٹھانے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دنیور کو مرمتی کاموں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے منوگا نا لہ کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کے باعث پھنسے افراد کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کو جلد ریسکیو کی یقین دہانی کراتے ہوئے بی اینڈ آر حکام کو سڑک کی فوری بحالی کے احکامات دیئے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :