گلگت بلتستان میں 27 سے 31 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

گلگت بلتستان میں 27 سے 31 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 27 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں، بل بورڈز اور درختوں کے نیچے کھڑا ہونے سے اجتناب کریں، اور حساس علاقوں میں رہائش پذیر افراد بالخصوص گلیشیئرز کے قریب رہنے والے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں، الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: 05811-920724، پولیس کنٹرول روم: 05811-930346، ڈی ڈی ایم اے گلگت: 05811-930346، ریسکیو 1122: 1122 / 05811-920200۔

متعلقہ عنوان :