کوہاٹ ،خاتون سمیت دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)کوہاٹ شہر کے نواحی علاقہ شیخان کی حدود سے خاتون سمیت دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدہوئیں جنہیں بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے ایک کھائی میں پھینک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس سٹیشن محمدریاض شہیدکی پولیس اور ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ اور قانونی کارروائی کے لئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ منتقل کیں۔

ممکنہ طورپر واقعہ رات کے وقت پیش آیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے دونوں کو قتل کرکے کھائی میں پھینک دیا تھا تاہم پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتولین کے پاس شناختی کارڈز ملی ہیں جن پر49 سالہ خاتون کا نام مسماة (ا) سکنہ زیارت شیخ اسماعیل ‘ سماری بالاکوہاٹ اور 28 سالہ محمدبلال ولد فضل محمد سکنہ محلہ لعل کریم ٹل ضلع ہنگوکے نام درج ہیں۔دوہرے قتل کی وارادت کے بارے فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔