نوشہرہ، نصیحت ،معمولی تکرار سے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں جاں بحق

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) نصیحت اور معمولی بحث و تکرار سے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزنوشہرہ کے علاقہ پلوسی میں چچازاد بھائیوں وقاص، شفیع اللہ، اور عباس پر شیر اسلم ،یاور ،منتظر اور قدیر نے فائرنگ کی جس سے وقاص، اور شفیع اللہ موقعہ پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ عباس کو شدید زخمی حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ کر جاں بحق ہوگیا۔