ضلع مہمند، انتظامیہ کا دریائے کابل کے کنارے تجاوزات کیخلاف آپریشن

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن مہمند کی ہدایت پر میچنی میں دریا کابل کے کنارے کیساتھ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اویس خان کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند، ٹی ایم او لوئر مہمند، نائب تحصیلدار یکہ غنڈ، ایس ایچ او یکہ غنڈ اور محکمہ آبپاشی کے اہلکار بھی اس کارروائی میں شامل تھے۔

ٹیسکو اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لیا ۔آپریشن کا مقصد محکمہ آبپاشی کی نشاندہی پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا گیا۔ تجاوزات گرانے میں بعض مقامی افراد کی جانب سے معمولی مزاحمت کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

مگر صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر آپریشن مکمل کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران تقریبا 125 مرلے سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔

پانچ غیر قانونی مکانات کو مسمار کیا گیا جبکہ ایک دکان کو سیل کر دیا گیا۔ تمام نئی تعمیرات کو فوری طور پر روک دیا گیا۔علاقہ مکینوں کو دریاں کے تحفظ کے قانون سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دریاں کے کناروں پر تعمیرات کی ممانعت سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں بلڈنگ بائی لاز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ مستقبل میں کسی بھی تعمیرات سے قبل متعلقہ محکموں سے این او سی حاصلِ کرے ۔

متعلقہ عنوان :