ڈپٹی کمشنر قلات نے لیویز اہلکاروں کو کورس مکمل ہونے پرسرٹیفکیٹ دئیے

جمعہ 25 جولائی 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ نے لیویز اہلکاروں کو کورس مکمل ہونے پرسرٹیفکیٹ دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے اور مرحلہ وار تمام لیویز اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔لیویز اہلکار اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں اور امن وامان قائم کرنے میں بھرپور کرداراداکریں۔