راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالہ میں پانی کے بہائو میں اضافہ متوقع

ہفتہ 26 جولائی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) راول ڈیم میں پانی کا سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے پیش نظر راول ڈیم کے سپل ویز ہفتہ کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر مطلع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس تناظر میں، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں نالہ کورنگ اور اس پر بنے عارضی پلوں کو ہر گز عبور نہ کریں تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :