یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ، انگلینڈ اور سپین کے درمیان فائنل (کل)ہوگا

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:14

یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ، انگلینڈ اور سپین کے درمیان فائنل (کل)ہوگا
بیسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سپین کی خواتین ٹیموں کے درمیان یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ (کل)اتوار کو سینٹ جیکب پارک بیسل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن انگلینڈکی ویمنز فٹ بال ٹیم نے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سپین کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اضافی وقت میں 8بار کی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن جرمنی کو 0-1 گول سے ہرا کر اپنی تاریخ میں پہلی بار یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔فائنل میچ میں فرانس سے تعلق رکھنے والی سٹیفنی فریپارٹ میچ ریفری ہوں گی۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ہسپانوی خواتین فٹ بال ٹیم پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :