پاکستان نے ویسٹ انڈیزکی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کرلی

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:31

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔ شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔

ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں رسائی کے لیے انھیں زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس لیے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، اب سیریز سابقہ شیڈول کے تحت ہی کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔