ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا، محسن نقوی

مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے، تفصیلی شیڈول کااعلان جلد ہوگا

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:36

ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ کھیلا جائے گا، تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشاء کپ سے متعلق تمام معاملات حل ہوگئے، جس کا تفصیلی شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔