مبینہ پولیس مقابلہ،سی سی ڈی کی زیر حراست دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سی سی ڈی کی زیر حراست دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ کا رہائشی24سالہ علی احمد اور فتح گڑھ کا رہائشی غلام دستگیر سی سی ڈی کی حراست میں تھے ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو الگ الگ ریکوری کے لئے لے جایا جارہا تھاکہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی جس سے دونوں فائرنگ کی زد میں آکر ہلا ک ہو گئے جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔سی سی ڈی نے فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔دونوں ملزمان کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :