چیچہ وطنی ، ریجنل پولیس آفیسرمحکمہ پولیس کی نئی عمارات اورڈی ایس پی آفس میں سائبان کا افتتاح

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:30

چیچہ وطنی ، ریجنل پولیس آفیسرمحکمہ پولیس کی نئی عمارات اورڈی ایس پی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ کسووال کی نئی عمارت، سمارٹ پولیس سٹیشن صدرچیچہ وطنی اور سائبان ایس ڈی پی او آفس چیچہ وطنی کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن ، ڈی ایس پی محمد سلیم رتھ اور سرکل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیاجس میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس، پولیس ملازمان کی بیرکس، اور تفتیشی افسران کے کمرہ جات کو چیک کیا گیا۔آر پی او نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے متعلق احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے معیار اور دورِ جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بلڈنگز کا قیام ازحد ضروری تھاتاکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے تھانے آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا، باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، ان سہولیات کے باعث پولیس افسران و ملازمین کو بہتر دفتر اور رہائشی سہولت میسر آئے گی جس سے ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :