سربیا روس پر پابندیاں نہیں لگائے گا، وزیراعظم دیورو ماکوت

اینٹی روسی اعلامیوں پر دستخط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،کابینہ سے خطاب

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:37

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سربیا کے وزیراعظم دیورو ماکوت نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک موجودہ حکومت برسراقتدار ہے روس پر پابندیاں عائد نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کابینہ کے پہلے 100 دن مکمل ہونے کی تقریب میں کہاکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے میں دوبارہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک میں حکومت کا سربراہ ہوں، ہم روسی فیڈریشن پر پابندیاں عائد نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلغراد کی قیادت کا اینٹی روسی اعلامیوں پر دستخط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ سربیا کے لیے امن اور استحکام کا کوئی متبادل نہیں ہے۔