دنیا بھر میں 10ہزار سے زائد بھارتی شہری قید

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:00

دنیا بھر میں 10ہزار سے زائد بھارتی شہری قید
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) دنیا بھر میں 10ہزار 5سو74 بھارتی شہری جیلوں میں قید ہیںجن میں سے 43کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سب سے زیادہ بھارتی قیدی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں 2ہزار 7سو 73بھارتی شہری جیلوںمیں بند ہیں۔

سعودی عرب میں 2ہزار 3سو79جبکہ نیپال میں 1ہزار 3سو 57بھارتی قید ی ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر ممالک جن میں بھارتی قیدی موجود ہیں ، ان میں قطر795، ملایشیا308،کویت342، برطانیہ 323، بحرین 261، پاکستان246 اور چین میں 183بھارتی قیدی موجود ہیں۔ کچھ ملک ایسے بھی ہیں جہاں صرف ایک بھارتی شہری قید ہے ، ان میں انگولا ، بلجیم ، کینیڈا، چلی، مصر ، عراق ، سنیگال، جنوبی افریقہ ، سوڈان ، تاجکستان یمن او ر دیگر کچھ ملک شامل ہیں۔دنیا بھر میں موجود کل 10ہزار 5سو74قیدیوں میں سے 43کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ ان میں سب سے زیادہ یو اے ای میں 21، سعودی عرب میں 7، چین میں 4، انڈونیشیا میں 3جبکہ 2کویت میں ہیں۔جبکہ امریکہ ، ملیشیا ، عمان، پاکستان، قطر اور یمن میں ایک ایک بھارتی شہری سزائے موت کے انتظار میں ہیں۔