ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:36

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل اور لیفٹننٹ کرنل پاک آرمی شعیب نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک مینجمنٹ،انسداد گداگری،انسداد منشیات اقدامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکیوں اور چائنیز کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکوکو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہیں انتظامیہ وپولیس کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہری خوبصورتی کے لئےجاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کیا جارہا ہےجبکہ منی پٹرول پمپس وکھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید سخت اور ضبط شدہ سامان ناقابل واپسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈمپرز کے داخلہ پر پابندی سے اگرچہ روڈ حادثات میں کمی آئی ہے تاہم والدین کی اپنے کم عمر بچوں کو موٹر بائیکس چلانے سے روکنے کے لئےتشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہےاوراگلے مرحلہ میں انسداد تجاوزات مہم کو مزید وسیع کررہے ہیں۔\378