چارسدہ منشیات فروشوں کے خلاف مندنی پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) چارسدہ کے علاقہ مندنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل دیان خان، انچارج پولیس چوکی شکور حکمت شاہ خان اور پی اے ایس آئی ناصر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ندیم شاہ ولد اول خان سکنہ گنجی ڈاگ کے قبضے سے 730 گرام آئس، جبکہ ظاہر خان ولد نصیر خان سکنہ شواڈگ سے ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل سے 1140 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، اور نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :