نوجوان سماجی شخصیت ڈاکٹر زرک خان کا مقامی ہوٹل میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

ہفتہ 26 جولائی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نوجوان سماجی شخصیت ڈاکٹر زرک خان نے مقامی ہوٹل میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاجس میں طب کے شعبے سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبرپختونخوا میں طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ( ایم ٹی آئی ) سسٹم کے ذریعے ہسپتالوں کی کارکردگی مزید متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔