فیصل آباد تھانہ ریل بازار پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

اتوار 27 جولائی 2025 11:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ ریل بازار پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ ریل بازار عبدالجبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان رضوان اور حامد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 13موٹر سائیکل،1رکشہ برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان سی19مقدمات ٹریس آٹ کئے گئے ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں واضح کمی آئے گی فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کررہی ہے