انتظامیہ کے چھاپے اور جرمانے بے اثر، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت نہ رک سکی

اتوار 27 جولائی 2025 11:05

انتظامیہ کے چھاپے اور جرمانے بے اثر، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)انتظامیہ کے چھاپے ، جرمانے اور گرفتاریاں بھی اثر نہ دکھا سکیں،صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ اور گلی محلے کی سطح پر سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوںپر فروخت ہوتے رہے ،گراں فروشی کی وجہ سے عوام کے لئے سبزی کی خریداری مشکل ہو گئی ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت85روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 100سے 110روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 70کی بجائی80،آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائی70،پیاز درجہ اول50کی بجائی80،پیاز درجہ دوم40کی بجائی60، پیاز درجہ سوم30کی بجائی50،ٹماٹر درجہ اول95کی بجائی130، ٹماٹر درجہ دوم80کی بجائی100، ٹماٹر درجہ سوم75کی بجائی90،لہسن دیسی نیا210کی بجائی270سے 280،لہسن ہرنائی250کی بجائی320سی330،ادرک تھائی لینڈ450کی بجائی650سی700،ادرک چائنہ430کی بجائی600سی650،کھیرا فارمی95کی بجائی120،بینگن180کی بجائی230سی250،بند گوبھی130کی بجائی160سی170،پھول گوبھی160کی بجائی220سی230،شملہ مرچ190کی بجائی250سی270،،بھنڈی200کی بجائی260سی270،شلجم75کی بجائی140 سے 150،اروی110کی بجائی170سی180،مٹر230کی بجائی370سی380،کریلا180کی بجائی220سی230،سبز مرچ130کی بجائی200،لیموں دیسی260کی بجائی420،ٹینڈے دیسی200کی بجائی270سی280،گھیاکدو220کی بجائی260سی270،پالک فارمی70کی بجائی90،گاجرچائنہ130کی بجائی190سی200 جبکہ گھیا توری150کی بجائی180سی190روپے کلوفروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب سیب گاچہ درجہ اول225کی بجائی350، سرکاری نرخ نامے میں سیب سفید کی قیمت مقرر نہیں کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں درجہ اول350سی400روپے کل فروخت کیا گیا،کیلا درجہ اول درجن215کی بجائی300، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائی180سی200،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائی120سی130،انار دیسی نیا290کی بجائی480سی500،آلو بخارادرجہ اول310کی بجائی450سے 470،آلو بخارا درجہ دوم185کی بجائی240سی250،گرما 140کی بجائی170،آڑو درجہ اول275کی بجائی400سی420،آڑو درجہ دوم180کی بجائی230سی240،جامن دیسی330کی بجائی380،آم انور رٹول210کی بجائی300،آم دوسہری240کی بجائی260سی270،آم چونسہ درجہ اول260کی بجائی300سی320،آم چونسہ درجہ دوم150کی بجائی170سی180،آم فجری150کی بجائی170،پپیتا320کی بجائی350سے 360روپے،خوبانی موٹی310کی بجائی350سی360،ناشپاتی290کی بجائی320، کھجور ایرانی490کی بجائی530سی550،کھجور اصیل460کی بجائی500 جبکہ انگور سندر خانی 400کی بجائے 580سے 600روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :