ہزاروں سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے میں دلچسپی

حکومت نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلئے لائسنس جاری کردیئے

اتوار 27 جولائی 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، 3800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی، 71 چارجنگ اسٹیشنز کیلئے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے۔الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 3800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، قومی توانائی بچت و تحفظ اتھارٹی نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو لائسنس جاری کردیئے۔ایم ڈی نیکا ڈاکٹر معظم کے مطابق 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کیلئے رجوع کیا، 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، مقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کچھ کمپنیاں چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے ڈاکومنٹس پورے کررہی ہیں، ڈاکومنٹس مکمل ہونے کے 15 دن کے اندر چارجنگ اسٹیشنز کا لائسنس جاری کردیا جاتا ہے۔ڈاکٹر معظم نے کہاکہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم کیا گیا، چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم ہونے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی۔

متعلقہ عنوان :