24 گھنٹوں میں کچے میں آپریشن کے دوران 5 مغویوں کا بازیاب کروایا گیا، ڈاکو برکت ماچھی بھی مارا گیا

اتوار 27 جولائی 2025 14:40

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کر کے5مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کا تعاقب جاری تھا۔نوازآباد کی حدود سے اغواء ہونے والے اقلیتی برادری کے تین مغوی کا مقدمہ تھانہ بھونگ میں درج تھا۔

پولیس ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں مسلسل مغویوں کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے تعاقب میں تھی اور 24گھنٹوں کے اندر پولیس کے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں تینوں مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔ جبکہ کچے میں ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں مزید 2 مغوی بازیاب کرا ئے گئے ۔

(جاری ہے)

مغویوں میں حسن رندھاوا اور امانت رندھاوا شامل ہیں ان مغویوں کو 20 روز قبل سنجرپور سے کچے کے ڈاکو اغوا کرکے لے گئے تھے۔

مجموعی طور پر 24 گھنٹوں کےدوران کچے میں آپریشن سے 5 مغویوں کا بازیاب کروایا گیا ۔ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کچے کریمینلز کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔کامیاب آپریشن اور مغویوں کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔دوسری جانب ماچھکہ کے علاقہ میں دریا کے قریب ڈاکوؤں اور سی سی ڈی پولیس کے درمیان اس وقت شدیدمقابلہ مقابلہ جاری ہوا ۔

سی سی ڈی انچارج سلیم درگھ نے خفیہ اطلاعات پر پر ایمبش لگارکھتھا۔دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات ہیں ،سی سی ڈی کے ضلعی انچارج شہنشاہ خان چانڈیہ بھاری نفری اور تازہ دم دستوں کے ساتھ ٹارگٹ کی طرف روانہ ہوئے ۔اغوا برائے تاوان ،قتل اقدام قتل اور کئی پولیس مقابلوں کا ملزم برکت ماچھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا ۔سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کی لاش سمیت بحفاظت محفوظ علاقے میں پہنچ گئی۔