راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ایم ٹو انٹر چینج کے قریب الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

اتوار 27 جولائی 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس ایم 2 موٹروے انٹر چینج کے قریب اتوار کی صبح ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق پانچ افراد کی جائے وقوعہ پر ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر چکوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر مدد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔