کراچی،تھانہ منگھوپیر پولیس نے بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 27 جولائی 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) تھانہ منگھوپیر پولیس نے بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ٹارگیٹڈ کاروائی کرکی2 ملزمان کو کار سمیت گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کی کار سے 16 بوروں میں موجود 3200 کلو گرام تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبری AGU-672 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزما کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عدیل احمد ولد محمد اقبال اور عتیق الرحمن ولد عبد الرحیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :