قصور سے منشیات لاہور سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دو ارکان گرفتار

اتوار 27 جولائی 2025 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)کاہنہ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے منشیات لاہور سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پہلا ملزم دلشاد کو روہی نالے سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم فیاض کو نشتر کالونی سے حراست میں لیا گیا۔دونوں ملزمان ضلع قصور کے گاں کلیاں سے منشیات آرڈر پر منگوا کر نشتر کالونی اور بیدیاں روڈ کے گردونواح میں فروخت کرتے تھے۔کارروائی کے دوران 780 گرام آئس (کرسٹل میتھ)برآمد کر لی گئی۔دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :