گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیک دراز وزیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اتوار 27 جولائی 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے قائم مقام ڈویژنل صدر نیک دراز وزیر کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا بالخصوص بنوں میں امن و امان کی صورتحال اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال سمیت دیگر عوامی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق بنوں کے باسیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔گورنر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔