گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حاجی غلام ربانی کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 27 جولائی 2025 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنما اور کریانہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام سبحانی کے بھائی حاجی غلام ربانی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مرحوم کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت ، مخلص اور علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :