وزیر تعلیم پنجاب و پرو چانسلر کوہسار یونیورسٹی رانا سکندر حیات کی کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کے نویں اجلاس کی صدارت

اتوار 27 جولائی 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وزیر تعلیم پنجاب و پرو چانسلر کوہسار یونیورسٹی رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کوہسار یونیورسٹی مری کے لیے بہترین انفراسٹرکچر ،فیکلٹی اور اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے، 23 فیکلٹی ممبران کی جاب کنفرمیشن کی منظوری ،8 سمسٹر پورے کرنے والے طلبہ و طلبات کو فوری فائنل سکرپٹ جاری کیا جائے، کوہساریونیورسٹی مری میں تعلیمی اور دیگر سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کے نویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سنڈیکیٹ ممبران ایم پی اے بلال یامین ستی ،ایم پی اے اسماء ناز عباسی ،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد ،پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد سیکرٹری نمائندہ ایچ ای سی ،پیرسٹر عمر فاروق علوی سپیشل سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ،وائس چانسلر کوہساریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان ستی ،وائس چانسلر یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت ،ڈپٹی رجسٹرار کو ہساریونیورسٹی مری ڈاکٹر سعدیہ محمود ستی ، پروفیسر ڈاکٹر اظہرہ خانم و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس کے دوران یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کاان کے غیر متزلزل تعاون، ویژن اور پذیرائی کرنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ انکی قیادت اور عزم نے یونیورسٹی کمیونٹی کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور کوہسار یونیورسٹی کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی ہے۔ وائس چانسلر نے بلال یامین ستی (ایم پی اے) کو ان کی مسلسل حمایت پر سراہا اور کہا ان کی حمایت اور تعاون یونیورسٹی کی ترقی اور مری خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ان کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔