وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کی صدرایل سی سی آئی کی رہائش گاہ آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

اتوار 27 جولائی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابو ذر شاد کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر، سابق صدر محمد علی میاں اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے میاں ابو ذر شاد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :