کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی لیلاہفرنانڈیز نے ڈبلیو ٹی اے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 28 جولائی 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی لیلا فرنینڈز نے ڈبلیو ٹی اے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔22 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑیلیلافرنینڈز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روسی حریف کھلاڑی اینا نکولائیونا کالنسکیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ روسی ٹینس کھلاری اینا نکولائیونا کالنسکیا نے سیمی فائنل میچ میں برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈوکانو کو شکست دے کرفائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واشنگٹن میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 22 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی لیلا فرنینڈز اور 26 سالہ روسی حریف کھلاڑی اینا نکولائیونا کالنسکیا آمنے سامنے تھیں جس میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی لیلا فرنینڈزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ روسی حریف کھلاڑی اینا نکولائیونا کالنسکیا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

یہ کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی لیلا فرنینڈزکا اپنے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کی 22 سالہ ٹینس کھلاڑی لیلافرنینڈزخواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 36 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ لیلا فرنینڈز نے اس فتح کے بعد مجموعی طور پر کیریئر کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ \932

متعلقہ عنوان :