پاکستان چیمپئنز اورجنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا

جمعہ 1 اگست 2025 19:24

پاکستان چیمپئنز اورجنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف ..
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ 2 اگست بروز ہفتہ کو ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی چیپئنز کی ٹیم کے پاکستان کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکار پر پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو واک اوور دے دیا گیا اور پاکستان چیمپئنز ٹیم باآسانی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جنوبی افریقا چیمپئنز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز لیڈ کررہے ہیں جبکہ پاکستان چیمپئنز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ لیڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ 2 اگست بروز ہفتہ کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔