لنکا پریمیئرلیگ 2025 27 نومبر سیسری لنکا میں شروع ہوگا

جمعہ 1 اگست 2025 19:24

لنکا پریمیئرلیگ 2025 27 نومبر سیسری لنکا میں شروع ہوگا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن رواں سال 27 نومبر سے سری لنکا میں شروع ہوگا۔سری لنکا کرکٹ مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تمام میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں کولمبو،کینڈی اور دمبولا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمانتھا ڈوڈان ویلا نے کہا کہ ایل پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں سری لنکن مقامی کھلاڑیوں سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی ایل کا چھٹا ایڈیشن قومی ٹیم کے لئے آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بھی بہت بہتر ثابت ہوگا،جو آئندہ سال کے اوائل میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ایل پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔سمانتھا ڈوڈان ویلا نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں چھٹی ٹیم کو شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ چھٹی ٹیم کے ممکنہ مالکان کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے۔