دورہ ویسٹ انڈیز، بابر اعظم اور قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان فلوریڈا پہنچ گئے

ون ڈے سیریز کے لیے نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق بھی کپتان اور سابق کپتان کے ہمراہ فلوریڈا پہنچے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 اگست 2025 11:17

دورہ ویسٹ انڈیز، بابر اعظم اور قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان فلوریڈا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2025ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔
تین ون ڈے میچز بالترتیب 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دورہ بابر اعظم کی کسی بھی فارمیٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپریل میں ان کی آخری نمائش ہوئی تھی۔
30 سالہ بیٹر پاکستان کے ٹی ٹونٹی منصوبوں کا حصہ نہیں ہے ،انہوں نے آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر 2024ء میں مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز رضوان کا آخری ٹی ٹونٹی بھی اسی سیریز میں تھا۔
دریں اثناء پاکستان کے T20I سکواڈ نے جمعرات کو یہاں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 14 رنز سے فتح حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا۔