جرمنی ،ٹرین کی دو بوگیا ں پٹڑی ی سے اتر گئیں، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیر 28 جولائی 2025 10:40

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) جرمنی کی ریاست بیڈن ووئیرٹیمبرگ کے شہر ریڈلنگن کے قریب مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق حادثہ گزشتہ شام کو 6 بج کر 10 منٹ پر جنگل کے علاقے میں پیش آیا ۔ جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم فوری طور پر وجوہات کا علم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ٹریک کے 40 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین جرمن قصبے سگمارینگن سے الم شہر جا رہی تھی کہ اس دوران جنگل سے گزرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزرا دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور انہوں نے دونوں وزرا کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔