سی سی ڈی سٹی کوتوالی ،ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

پیر 28 جولائی 2025 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سی سی ڈی سٹی کوتوالی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت وسیم عرف علی کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع پر اسلامپورہ کے علاقے میں چھاپہ مارا فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :