سرگودھا میں ستھرا پنجاب کی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی پر ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی سفارش

پیر 28 جولائی 2025 11:10

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سرگودھا میں ستھرا پنجاب کی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی پر ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور غیر فعال مانیٹرنگ افسران کوبرطرف کرنے کی سفارش کر دی گئی۔زرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے ستھرا پنجاب کی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی پر ڈویژن کی چار تحصیلوں کے ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی امور میں اب کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہری و دیہی علاقوں میں یکساں معیار قائم رکھا جائے گا اور ورکرز کے اوقات کار ختم کر دیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں شہریوں کی توقعات پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی سرگرمیوں کی باریک بینی سے نگرانی کرنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کمپنی کے مانیٹرنگ افسران کو موٹر سائیکلز اور جی پی آر موبائل سمز دی جا رہی ہیں تاکہ ان کی مانیٹرنگ مانیٹر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :