انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری مرتبہ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، سپین کو فائنل میں شکست کا سامنا

پیر 28 جولائی 2025 11:50

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری مرتبہ یوئیفا ویمنزفٹ بال  چیمپئن شپ جیت لی، ..
بیسل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے سپین کو1-3 گول سے شکست دے کر اس کا پہلا مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کا خواب چکناچور کر دیا۔

خواتین کی یورپی چیمپئن شپ کا فائنل میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہنے پر فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا ،جس پر دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سپین کو 1 کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر دوسری مرتبہ میگا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ الیسیا روسو ، ایلکس گرین ووڈ، نیام چارلس اورچلو کیلی نے ایک، ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں عمدہ کھیل کی بدولت انگلینڈ کی چلو کیلی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ پانچ یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ مقابلوں میں چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر سینٹ جیکب پارک بیسل میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سپین کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سپین کی ٹیم کی جانب سے پہلا گول ماریونہ کالڈینٹی نے 25 ویں منٹ پر سکور کیا جس کو بعد میں انگلینڈ کی جانب سے الیسیا روسو نے میچ کے 57 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو بعد میں مقررہ وقت تک برقرار رہا اور اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔

تک دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت پر 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعداضافی وقت پر بھی برقرار رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہار لیا گیا جس پر انگلینڈ کی ٹیم نے سپین کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر نہ صرف یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا بلکہ دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے 2022 کی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ جیتی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ایلکس گرین وڈ، نیام چارلس اورچلو کیلی نے گول سکورکیا جبکہ سپین کی جانب سے واحد گول پیٹری گیجارو نے سکور کیا۔ \932

متعلقہ عنوان :