ضلع بنوں کے تھانہ میریان پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس

پیر 28 جولائی 2025 12:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ضلع بنوں کے تھانہ میریان پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے جواب میں بنوں پولیس کی بروقت کارروائی نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے بہادری سےحملہ آور وں کا مقابلہ کیا اور فوری جوابی کارروائی کی، جس کی بدولت شرپسندوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور وہ بھاگ گئے۔