بھائیوں نے کاروکاری کا الزام لگا کر شوہر اور بچوں کے سامنے بہن کو قتل کر ڈالا

ملزمان کی گھر میں گھس ، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، ملزمان مفرور

پیر 28 جولائی 2025 13:51

روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سندھ کے شہر روہڑی میں بھائیوں نے کاروکاری کا الزام لگا کر شادی شدہ بہن کو قتل کرڈالا۔روہڑی کے نواحی علاقے گوٹھ وس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائیوں نے کاروکاری کا الزام لگا کر اپنی شادی شدہ بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اچانک ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ملزمان کی شناخت مٹھل، نیک محمد، ہدایت اللہ اور میر داد کے نام سے ہوئی ہے، جو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔